مکہ، 15 اکتوبر، 2025۔ سعودی ولی عہد، وزیراعظم ، اور رُوا الحرم المکی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے مکہ کے مقدس شہر میں واقع”کنگ سلمان گیٹ” (King Salman Gate) کے نام سے ایک جدید اور منفرد منصوبے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے ۔ یہ منصوبہ مسجد الحرام کے عین عقب میں واقع ہے جو نہ صرف 12 ملین اسکوائر میٹر کے تعمیراتی رقبے پر محیط ہے بلکہ مکہ مکرمہ اور اسکے مرکزی علاقے کی توسیع کی جانب ایک بڑا قدم ہے اور جدید شہری منصوبہ بندی کے حوالے سے عالمی مثال ہے ۔

کنگ سلمان گیٹ منصوبے کا جدید ڈیزائن اور انفراسٹرکچر نہ صرف زائرین ِبیت اللہ کے لیے مسجد الحرام تک رسائی کو بہتر بنائے گا بلکہ زائرین ایکسپیرینس پروگرام (Pilgrim Experience Program) کے اہداف سے مطابقت رکھتے ہوئے انکی بہتر خدمت اور اطمینان کو یقینی بنائے گا۔
کنگ سلمان گیٹ ایک منفرد منصوبہ ہے، جو سیاحتی ، رہائشی، تجارتی، اور ثقافتی سرگرمیوں کا ایک اہم مرکز ہوگا۔ اس منصوبے میں نہ صرف عوامی ٹرانسپورٹ کے جدید نیٹ ورک کے ذریعے دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں زائرین کی باسہولت رسائی کو ممکن بنایا جائے گا بلکہ 9لاکھ سے زائد نمازیوں کی اضافی گنجائش کا بھی انتظام کیا جائے گا ۔
کنگ سلمان گیٹ مکہ کے تاریخی تعمیراتی ورثے اور جدید طرزِ زندگی کا حسین امتزاج ہوگا ۔ اس منصوبے کے تحت 19 ہزار اسکوائر میٹر پر محیط ثقافتی مقامات کی تزئین و آرائش بھی کی جائے گی تاکہ مسجد الحرام میں آنے والے تمام زائرین کے روحانی سفر کو مزید رُوح پرور بنایا جا سکے۔ سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف کے تحت یہ منصوبہ 2036 تک 3 لاکھ سے زائد نئی ملازمتیں بھی متعارف کرائے گا تاکہ سعودی مملکت کی طویل المدت معاشی ترقی اور مثبت ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرسکے ۔
کنگ سلمان گیٹ منصوبہ رُوا الحرم المکی کمپنی (RUA AlHaram AlMakki Company)کی جانب سے تعمیر کیا جارہا ہے ، جو پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (PIF) کا حصہ ہے ۔ کمپنی رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کے حوالے سے مکہ کو شہری منصوبہ بندی کا عالمی معیار بنا کر پی آئی ایف کی حکمت عملی کو تقویت دینے کا عزم رکھتی ہے ۔ رُوا الحرم المکی کمپنی مکہ کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے ساتھ ساتھ تمام ترقیاتی کاموں میں بین الاقوامی معیار کی جدت اور پائیداری کے اصولوں پر کاربند ہے تاکہ مکہ کے رہائشیوں اور زائرین کیلئے مثبت طرز زندگی کو ممکن بناسکے ۔
– Ends –
رُوا الحرم المکی کمپنی کا تعارف
رُوا الحرم المکی، پبلک انویسٹمنٹ فنڈ PIF کا حصہ ہے اور یہ ایک سعودی تعمیراتی کمپنی ہے جو مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے اردگرد تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے وقف ہے۔ کمپنی کا مقصد مکہ مکرمہ کے انفراسٹرکچر کو عالمی معیار کے مطابق ترقی دینا ہے، تاکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی ضروریات پوری کرتے ہوئے شہر کے عظیم تاریخی اور ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھا جا سکے۔
رُوا الحرم المکی کمپنی کثیرالمقاصد تعمیراتی منصوبوں کی ترقی میں مہارت رکھتی ہے، جن میں عالمی معیار کی رہائشی، تجارتی، سیاحتی اور ثقافتی سہولتیں شامل ہیں۔ کمپنی مضبوط اقدار، پائیداری، اعلیٰ معیار، اور مکہ مکرمہ آنے والے لوگوں کے تجربے کو بہتر بنانے کے عزم کے ساتھ بین الاقوامی رئیل اسٹیٹ ترقی میں نئی مثال قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
مزید معلومات کے لئے انکی ویب سائٹ (www.kingsalmangate.com) وزٹ کریں۔
ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
لنکڈان : Rua AlHaram AlMakki
ایکس (سابق ٹوئٹر): @ruaalharam, @kingsalmangate
انسٹاگرام: @kingsalmangate
فیس بک: King Salman Gate
یوٹیوب: King Salman Gate
رابطہ برائے میڈیا:
ruaalharam-me@fgsglobal.com
میڈیا کٹ: